عراق نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ایران سے ملحق شیب بارڈر کراسنگ بند کردی

image

عراق نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایران کے ساتھ ملحق اہم سرحدی گزرگاہ شیب کراسنگ کو بند کردیا ہے، جس کے باعث مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شیب بارڈر کراسنگ کو مسافروں، گاڑیوں اور ٹرکوں کے لیے تاحکمِ ثانی بند کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سرحدی گزرگاہ پر سیکیورٹی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لینے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے، تاہم کراسنگ دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔

شیب بارڈر کراسنگ عراق اور ایران کے درمیان تجارت اور مسافروں کی آمد و رفت کے لیے اہم گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US