پیرس میں لوٹ مار کے بعد مہنگے لگژری ہینڈ بیگز کوڑیوں کے بھاؤ فروخت ہونے لگے

image

فرانس میں حالیہ مظاہروں اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد پیرس کی سڑکوں پر مہنگے لگژری برانڈز کے خواتین کے ہینڈ بیگز انتہائی کم قیمتوں پر فروخت کیے جانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بعض افراد کو لگژری ہینڈ بیگز فروخت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ پیرس کی دکانوں سے مبینہ طور پر لوٹے گئے ہیں۔

ویڈیوز کے مطابق یہ ہینڈ بیگز اپنی اصل قیمت کے مقابلے میں 90 فیصد تک کم نرخوں پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

تاہم، ان بیگز کے چوری شدہ ہونے اور ان کی فروخت سے متعلق سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US