سعودی عرب: دمام ایئرپورٹ پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

image

سعودی عرب کے شہر دمام میں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک مقامی رہائشی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق حملے میں جانی نقصان ہوا ہے جبکہ متعلقہ حکام ایئرپورٹ کی املاک اور تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق تاحال حملے کی نوعیت، اس کے ذمہ داروں اور ممکنہ محرکات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں خطے کے اہم ہوائی اڈوں اور شہری تنصیبات کی سیکیورٹی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US