اسرائیلی انتخابات سے قبل حکومت مخالف احتجاج، نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم قرار

image

اسرائیل میں عام انتخابات سے صرف تین روز قبل وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے اس بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران شہریوں نے حکومت اور وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حماس کے حملے کے دوران حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامیوں کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے ایک آزاد اور خودمختار تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انتخابات کے اتنے قریب ہونے والے اس احتجاج کو وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US