عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی کی قیمتوں میں کمی

image

مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو فی تولہ 24 کیرٹ سونا 4,25,636 روپے پر برقرار رہا جبکہ 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت 3,64,914 روپے اور 10 گرام 22 کیرٹ سونے کی قیمت 3,34,516 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بغیر کسی ردوبدل کے فی اونس سونا 4,031 ڈالر کی سطح پر درج کیا گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جس کے تحت فی تولہ 24 کیرٹ چاندی 86 روپے کی کمی کے بعد 5,768 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.86 ڈالر کی کمی سے 52.90 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US