چین کے نوجوان کا کمال: اسپائیڈر مین کے ولن سے متاثر ہو کر اڑنے والا ہوور بورڈ تیار کرلیا

image

چین کے صوبے Hubei سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سونگ شینگیو نے ایک ایسا منفرد ہوور بورڈ تیار کرلیا ہے جو فضا میں اڑ سکتا ہے۔

14 سال کی عمر میں اسکول چھوڑ کر والد کی دکان پر کام کرنے والے اس نوجوان نے گزشتہ دنوں دریائے یانگتسی اور پہاڑوں کے اوپر اس ہوور بورڈ کو اڑاتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو جاری کی، جسے محض دو ماہ کی محنت سے تیار کیا گیا ہے۔

اسپائیڈر مین فلم کے ولن 'گرین گوبلن' کے اڑنے والے گلائیڈر سے متاثر ہو کر بنایا گیا یہ اے آئی طاقت یافتہ ہوور بورڈ چار بالغ افراد کو لے کر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سونگ شینگیو کو اس مقام تک پہنچنے کے لیے شدید مالی مشکلات، فراڈ کے باعث 24 لاکھ یوآن کے قرضے اور ناکام تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل ہیلی کاپٹر سے 5 ہزار میٹر کی بلندی سے چھلانگ کے دوران پیراشوٹ بروقت نہ کھلنے کی وجہ سے وہ موت کے منہ میں پہنچ کر بچے تھے، لیکن اس کے باوجود اڑنے کے ان کے شوق میں کوئی کمی نہیں آئی اور بالاخر وہ ایک کامیاب اور منفرد اڑنے والا ہوور بورڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US