کراچی: گلشنِ حدید میں گھر کے اندر فائرنگ، ماں بیٹی جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

image

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں گھر کے اندر فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی کو قتل جبکہ کم عمر بیٹے کو شدید زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں 42 سالہ سمیہ اور ان کی 23 سالہ بیٹی بختاور شامل ہیں، جبکہ 16 سالہ بیٹا زین اس حملے میں زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبد الخالق بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جس میں ملزم کو واردات کے بعد باآسانی فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ابھی تک نہ تو ملزم کی شناخت ہوسکی ہے اور نہ ہی اس دلخراش قتل کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں پر تیزی سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزم کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US