انڈونیشیا میں تین بچوں کی دیوہیکل اژدھے کے ساتھ کھیلنے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے بڑے اژدھے کے جسم پر چڑھ رہے ہیں، اس پر بیٹھ کر پھسل رہے ہیں اور اس کے اردگرد بے خوف ہوکر کھیل رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر گھر والے بچوں کو روکنے کے بجائے موبائل فون سے ویڈیو بناتے اور ہنسی مذاق کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سانپ بظاہر ریٹیکیولیٹڈ پائتھن ہے، جو زہریلا نہیں لیکن اپنی طاقتور گرفت سے انسان کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔