دنیا کی طویل ترین پرواز کا نیا ریکارڈ، طیارے نے 24 گھنٹے سے زائد مسلسل سفر کیا

image

ہوا بازی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ایئربس کے جدید طیارے اے 350-1000 یو ایل آر نے آسٹریلیا سے فرانس تک 23 ہزار 155 کلومیٹر کا فاصلہ 24 گھنٹے 24 منٹ میں بغیر رکے طے کرلیا۔

ایئربس کے مطابق یہ پرواز 27 جولائی کو میلبورن سے روانہ ہوئی اور 28 جولائی 2026 کو فرانس کے شہر ٹولوز پہنچی۔ طیارے میں 13 افراد سوار تھے جنہوں نے اس دوران دو مرتبہ سورج کو غروب اور دو مرتبہ طلوع ہوتے دیکھا۔

یہ پرواز کنٹاس کے پراجیکٹ سن رائز کا حصہ تھی، جس کا مقصد سڈنی سے لندن اور نیویارک جیسے طویل روٹس پر براہ راست پروازیں شروع کرنا ہے۔ کنٹاس نے ایسے 12 طیاروں کا آرڈر دے رکھا ہے جبکہ پہلے طیارے کی ڈیلیوری اپریل 2027 میں متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US