نہ کوئی انسان، نہ مشین، 200 کلو وزنی پتھر خود کیسے سرکتے ہیں؟

image

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں ایسے حیران کن چٹانی پتھر موجود ہیں جو بظاہر خودبخود اپنی جگہ سے سرکتے ہیں اور پیچھے لمبے نشانات چھوڑ جاتے ہیں۔

ڈیتھ ویلی نیشنل پارک کی خشک جھیل ریس ٹریک پلایا میں پائے جانے والے ان پتھروں کو ’’سیلنگ اسٹونز‘‘ کہا جاتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بعض پتھروں کا وزن 200 کلوگرام سے بھی زیادہ ہوتا ہے، اس کے باوجود یہ اپنی جگہ سے سینکڑوں فٹ تک سرک جاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے 2014 میں ٹائم لیپس فوٹوگرافی کے ذریعے پہلی مرتبہ ان پتھروں کو حرکت کرتے ریکارڈ کیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ سردیوں میں بارش کے بعد زمین پر پانی اور برف کی باریک تہہ بن جاتی ہے، جبکہ تیز ہوائیں ان بھاری پتھروں کو آہستہ آہستہ آگے دھکیلتی ہیں۔

ڈیتھ ویلی نیشنل پارک انتظامیہ کے مطابق یہ غیر معمولی عمل مخصوص موسمی حالات میں ہوتا ہے اور بعض اوقات پتھر ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے تک اپنی جگہ سے نہیں ہلتے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پتھروں کو حرکت کرتے دیکھنا انتہائی مشکل ہے، تاہم ان کے پیچھے بننے والے طویل نشانات آج بھی اس قدرتی حیرت کا ثبوت ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US