بھارت میں تنہائی کا شکار بزرگوں کے لیے ’کرائے کے پوتے‘ رکھنے کا کاروبار تیزی سے فروغ پانے لگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں بزرگ افراد تنہائی دور کرنے اور روزمرہ کاموں میں مدد کے لیے نوجوانوں کو بطور ’کرائے کے پوتے‘ اور ’کرائے کے بچے‘ ملازمت پر رکھنے لگے ہیں۔
ان نوجوانوں کی خدمات میں بزرگوں کو اسپتال اور مندر لے جانا، بازار کے کاموں میں مدد، تاش کھیلنا اور ان کے ساتھ وقت گزارنا شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کاروبار کی مالیت 7 ارب ڈالر یعنی تقریباً 20 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔