گھر ہے یا لٹو؟ 360 ڈگری گھومنے والی انوکھی رہائش گاہ

image

بوسنیا میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کی شکایات دور کرنے کے لیے ایسا انوکھا گھر تعمیر کردیا جو 360 ڈگری میں گھوم سکتا ہے۔

سرباتس کے علاقے میں واقع یہ گھر ووجن کیوسک نے 6 سال کی محنت سے 2021 میں اپنی اہلیہ کے لیے بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلیہ گھر کی کھڑکی سے باہر کے نظارے بدلنا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے پورے گھر کو ہی گھومنے والا بنا دیا۔

گھر کے نیچے پہیوں اور الیکٹرک موٹر کا نظام نصب ہے جس کی مدد سے یہ گھر سست رفتار میں 24 گھنٹے جبکہ تیز ترین رفتار میں صرف 22 سیکنڈ میں مکمل چکر لگا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US