عدنان جیلانی نے نوجوان اداکاروں کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر سوالات اٹھا دیے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان جیلانی نے نوجوان اداکاروں کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر کھل کر بات کرتے ہوئے سیٹ پر کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے سینئر اداکار عدنان جیلانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے بعض نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے جو اپنے ساتھی فنکاروں کو مناسب ڈائیلاگ کیو (Dialog Cue) بھی نہیں دیتیں، جبکہ بعض اداکارائیں طلاق جیسے سنجیدہ موضوع پر مکالمے ادا کرتے ہوئے بھی سوشل میڈیا استعمال کرنے میں مصروف رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث اب وہ اس حد تک عادی ہوچکے ہیں کہ پتھر کے ساتھ بھی اداکاری کرسکتے ہیں۔ تاہم عدنان جیلانی نے یہ واضح بھی کیا کہ انڈسٹری میں ایسے باصلاحیت نوجوان اداکار اور اداکارائیں بھی موجود ہیں جو اپنے فن کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل محنت کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US