لارنس بشنوئی گینگ کا خطرہ: بالی ووڈ شخصیات کی سیکیورٹی ہائی الرٹ، نئی ایڈوائزری جاری

image

ممبئی پولیس نے اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے اور لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بالی وڈ کے متعدد اداکاروں کو مبینہ دھمکیاں موصول ہونے کے بعد بالی وڈ ستاروں کی سیکیورٹی کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اس ایڈوائزری میں مشہور شخصیات کو فی الحال عوامی مقامات پر جانے اور مداحوں سے میل جول رکھنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے اس حملے سے قبل بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات کے گھروں کا دورہ کیا تھا۔

ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق ملزم نے ٹائیگر شروف کے علاوہ امیتابھ بچن اور سلمان خان کی رہائش گاہوں کی بھی مبینہ طور پر ریکی کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US