راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن سمیٹ دی، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا نے 167 جبکہ کوشل مینڈس نے 119 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عباس نے 2 اور رضا اللہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی، یوں سری لنکا کو صرف 12 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔