ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست کے مطابق اکتوبر میں ڈسکوز کو 10 ارب 35 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔
نیپرا 26 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ اضافے کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ سماعت کے بعد کیا جائے گا۔