عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے اور 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار 391 روپے پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 228 روپے اور 10 گرام چاندی کا بھاؤ 4 ہزار 482 روپے پر برقرار رہا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا، جہاں فی اونس سونا 3 ہزار 864 ڈالر اور فی اونس چاندی 47.50 ڈالر پر برقرار رہی۔