عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔
آل پاکستان سرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو انٹر بینک ریٹس پر مبنی سونے کی فی تولہ قیمت 398,936 روپے رہی ہے جس میں 10,000 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں دس گرام 24 کیرٹ سونا 342,023 روپے جبکہ دس گرام 22 کیرٹ سونا 313,532 روپے کا فروخت ہوا۔ ان کے نرخوں میں بالترتیب 8573 روپے اور 7859 روپے کی کمی درج کی گئی ہے۔
دریں اثناء عالمی مارکیٹ میں سونا 3764 ڈالر فی اونس پر بک رہا ہے جس کی قیمت میں 100 ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔
مقامی منڈی میں فی تولہ چاندی 5048 روپے، دس گرام چاندی 4327 روپے میں دستیاب رہی ہے۔ ان کی قیمتوں میں بالترتیب 180 اور 155 روپے کی گراوٹ آئی ہے۔
عالمی سطح پر چاندی 45.70 ڈالر فی اونس فروخت ہوئی جو 1.80 ڈالر کم ہے۔