شاہ رخ خان کو اننت امبانی نے سب کے سامنے خاموش رہنے کا اشارہ کیوں کیا؟ ویڈیو پر بحث چھڑ گئی

image

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور معروف بھارتی کاروباری شخصیت اننت امبانی کی ایک مختصر ویڈیو انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران دونوں کے درمیان پیش آنے والے لمحے نے سوشل میڈیا صارفین کو مختلف سوالات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ منظر گلوبل پیس آنرز 2026 کی تقریب کا بتایا جا رہا ہے، جو ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر منعقد ہوئی۔ اسٹیج پر اننت امبانی روحانی شخصیت سدگرو سے بات چیت میں مصروف تھے کہ اسی دوران شاہ رخ خان ان کے قریب پہنچے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اننت امبانی گفتگو کے دوران انگلی اپنے ہونٹوں کے سامنے رکھتے ہیں، جسے کئی لوگوں نے شاہ رخ خان کو خاموش رہنے کا اشارہ قرار دیا۔ اس لمحے اداکار کے چہرے پر کچھ دیر کے لیے حیرت کے آثار دکھائی دیتے ہیں، تاہم وہ مسکراتے ہوئے دوسرے مہمانوں سے بات کرنے لگتے ہیں۔

اس مختصر واقعے نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین اننت امبانی کے رویے کو نامناسب قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض اسے دولت اور سماجی حیثیت کے اثرات سے جوڑ رہے ہیں۔ تاہم دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، اس لیے اشارے کی اصل وجہ واضح نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس تقریب کا مقصد 26 نومبر 2008 کے ممبئی حملوں میں جان سے جانے والے افراد اور دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے بہادری دکھانے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر اکشے کمار، رنویر سنگھ اور وکرانت میسی سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US