بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اداکارہ شردھا کپور سے فلموں کی ریلیز ایک ہی دن ہونے پر معذرت کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ماتربھومی‘ اور شردھا کپور کی فلم ’ایٹھا‘ 4 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ انہیں شردھا کی فلم کی ریلیز تاریخ کا علم نہیں تھا ورنہ وہ اپنی فلم اسی دن ریلیز نہ کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے ویژول ایفیکٹس میں خامیوں کے باعث پہلے سے طے شدہ 20 نومبر کی ریلیز مؤخر کرنا پڑی۔
اداکار کے مطابق انہوں نے شردھا کپور کو فون کرکے معذرت کی جس پر شردھا نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فلموں کے لیے کافی گنجائش موجود ہے۔سلمان خان نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 4 دسمبر کو دونوں فلمیں دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کریں۔