کئی روز بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا بڑھ کر 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 6 ہزار 687 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے مقرر کی گئی۔
22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 130 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 1 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 616 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی جہاں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 135 روپے بڑھ کر 4 ہزار 735 روپے اور 10 گرام چاندی 116 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 59 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1.35 ڈالر اضافے سے 42.57 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔