تعلیمی اعلانات برائے 03/03/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی اے(پاس) سوشل ورک سال اول ودوئم کے سالانہ پریکٹیکل امتحانات برائے 2013 ء کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔یہ امتحانات مختلف کالجز میں 05 مارچ تا26 مارچء منعقد ہونگے۔ سال اول کے پریکٹیکل صبح 9:00 تا12:00 بجے اور سال دوئم کے دوپہر 2:00 تا5:00 بجے شام جبکہ جمعہ کو دوپہر 2:30 تا 5:30 بجے شام منعقد ہونگے۔٭جامعہ کراچی کی ویمن اسٹڈیز سینٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی زیرنگرانی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروگرام بروز جمعہ بوقت 9:00جے صبح ویمنز اسٹڈیز سینٹر ، جامعہ کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے ٭جامعہ کراچی کے نئے تعلیمی سال کے لئے سمسٹر اورسمسٹر امتحانی فیسوں کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا فیسیں 28 مارچ تک بغیر لیٹ فیس جمع کرائی جاسکتی ہیں٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق سالانہ امتحانات برائے بی ڈی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات 05 تا22 مارچ جبکہ سیکنڈ پروفیشنل کے 07 تا19 مارچ ہونگے۔تمام پرچے دوپہر 2:00 تا 5:00شام جبکہ جمعہ کے روز دوپہر ڈھائی بجے تاشام ساڑھے پانچ بجے نیو کلاس روم فیکلٹی آف سائنس نزد شعبہ فزیالوجی جامعہ کراچی میں ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.