جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئمLeft over کیمسٹری کے طلبا کے لیے پریکٹیکل امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پریکٹیکل I ،II ،III اورIV باالترتیب 17،18،19اور 20مارچ 2014 ء کوشعبہ کیمسٹری جامعہ کراچی میں صبح ساڑھے نو بجے ہونگے ۔پر یکٹیکل میں شرکت کے لیے طلبا کو2050/=روپے فی پر یکٹیکل فیس بینک کاونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ پر جمع کرانا ہونگے۔