ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے انٹر سپلیمنٹری امتحان (سائنس / جنرل‘ ہوم اکنامکس‘ کامرس اور ہیومینٹز گروپ) کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ کے جاری کردہ گزٹ کے مطابق سائنس و جنرل گروپ میں مجموعی طور پر 192 طلبہ نے شرکت کی جن میں اے ون اور اے گریڈ میں کوئی طالب علم پاس نہیں ہوا۔ بی گریڈ میں 8 ‘ سی میں 51 اور ڈی گریڈ میں 31 طلباء و طالبات پاس ہوئے جبکہ انٹر ہوم اکنامکس‘ کامرس اور ہیومینٹیز گروپ میں ایک طالب علم شریک اور سی گریڈ میں پاس ہوا ہے۔