کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل، سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل، کامرس ریگولر، ہیومینیٹیز ریگولر، اسپیشل طلباو طالبات، ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے سال 2013 ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔ کالجز کے نمائندے اپنے کالجوں کے اتھارٹی لیٹرز کے ساتھ منگل 11 مارچ 2014 سے انٹربورڈ آفس سے یہ مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جب کہ پرائیویٹ اُمیداروں کی مارکس شیٹس ان کے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔