عازمین حج میں کسی وبائی مرض کی نشاندہی نہیں ہوئی، سعودی وزارت صحت

مکہ مکرمہ(آن لائن)سعودی وزارت صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ ملک میں پہنچنے والے عازمین حج میں اب تک کوئی وبائی مرض سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی قسم کے مہلک مرض کا موجب بننے والے وائرس کی کوئی رپورٹ ملی ہے۔سعودی ٹی وی کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے والے تمام عازمین حج ہر طرح کے وبائی امراض اور متعدی بیماریوں سے محفوظ ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے اطمینان بخش معلومات ملی ہیں۔۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی

صحت تمام چیزوں پر مقدم ہے اور اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے دیگر عالمی اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.