صدر ٹرمپ کا ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعوٰی، ایران کی تردید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرایا جس کی ایران نے تردید کی ہے، دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی نے قبضے میں لئے گئے ٹینکر کی ویڈیو جاری کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نےاس وقت دفاعی کارروائی کی جب یہ ڈرون بحری جہاز کے 1000 گز تک قریب آیا۔

امریکی صدر نے دیگر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کی مذمت اور اپنے جہازوں کا تحفظ کریں۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج فارس سے گزشتہ دنوں قبضے میں لئے گئے غیر ملکی آئل ٹینکر کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ غیرملکی ٹینکر کو بارہ افراد کے عملے سمیت پکڑا ہے جو خلیج میں ایندھن سمگل کر رہا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.