آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: (15 اکتوبر 2019) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ فیصلے میں درخواستگزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

جج محمد بشیر نے گزشتہ روز تین صفحات پرمشتمل فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق عدالت کے پاس اسپتال کو سب جیل قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔ فیصلے میں درج ہے کہ جیل حکام ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اسپتال کو سب جیل قرار دے سکتے ہیں لہذا ملزم کو متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کرناچاہیے۔ عدالت نے جیل سپریڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کر کے 22 اکتوبر تک رپورٹ پیش کی جائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.