پاکستان میں نئے جدید موبائل اورٹیبلٹ فروخت کے لیے پیش

ٹی سی ایل  کمیونیکیشن کمپنی نے پاکستان میں موبائل اور ٹیبلٹ ڈیوائسز مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردی ہیں جس میں فلیگ شپ الکاٹیل 3 ایکس اسمارٹ فون اور الکاٹیل ٹیبلٹ سیریز 3 ٹی بھی شامل ہے۔

رائل پام کنٹری کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں مقررین کا  خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک بالکل نئی جدید پروڈکٹ ہے جس میں بہتر ین کارکردگی کے لیےاسٹائل اور تجربے  کے امتزاج کو سادگی سےبرقرار رکھا گیا ہے۔

ٹی سی ایل کمیونیکیشن کے ایم ای اے جنرل منیجر مسٹر کرسٹوف کوریس نے کہا کہ ہماری مصنوعات میں تازہ ترین اضافہ جدید ٹیکنالوجی تک  باآسانی رسائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں  پیش کیے گئے ہمارےتمام الکاٹیل اسمارٹ فون گوگل اسسٹنٹ بٹن سے لیس ہیں جس کے ذریعےصارفین اپنی ضرورت کی معلومات تک  با آسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مسٹر کرسٹوف کوریس نے کہا کہ ہم اپنی ہر ڈیوائس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال صارفین کی ترجیحات اور ان کے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الکاٹیل3 ایکس فون 6.5 انچ کی ایچ ڈی اسکرین کا حامل ہےجو صارف کے لیےتصاویر  یا ویڈیوز دیکھنے اور گیم کھیلنے کے لیے بہترین ہے۔

اس کے علاوہ الکاٹیل 3ایکس 6 جی بی روم اور 128 جی بی انٹرنل میموری  کا حامل ہے جو تقریباً تیس ہزار روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.