میانوالی: تیز رفتار گاڑی نہر میں جا گری

میانوالی میں پپلاں کے قریب تیز رفتار گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ گا ڑی کی تیز رفتاری کے با عث پیش آیا تاہم ڈوبنے والے سات افراد میں سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کیلئے ریسکیو عملہ آپریشن میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطا بق کیری ڈبے میں سوار مرد و خواتین اور 2 بچوں پر مشتمل خاندان منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ پپلاں کے قریب کنٹرول کھونے کے سبب گاڑی نہر میں جا گری۔

واضح رہے کہ گاڑی میں سوار تمام افراد پانی کی لہروں کی نذر ہو گئے جبکہ ریسکیو عملہ اطلاع ملنے پرجائے وقوعہ پر پہنچ گیا ۔

 ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام تیز ی سے جا ری ہے تاہم ایک شخص زندہ بچا لیا گیا۔

ریسکیو عملے کے مطابق ڈوبنے والوں میں 2 بچوں کے علاوہ 3 خواتین بھی شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.