ڈالر کو بریک ، یورو اور پاؤنڈ مہنگے ہوگئے

کراچی(24 نیوز) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام رہا تاہم یورو اور پاؤنڈ مہنگے ہو گئے۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 154 روپے 98 پیسے برقرار رہی تاہم یورو کی قدر 71 پیسے بڑھ کر 172 روپے 52 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 86 پیسے بڑھ کر 204 روپے 72 پیسے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قیمت مستحکم رہی، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت 154 روپے 70 پیسے برقرار رہی، یورو کی قیمت فروخت ایک روپے پیسے کے اضافے سے 172 روپے 50 پیسے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 80 پیسے کے اضافے سے 204 روپے ہو گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.