اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ایسے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ جنہوں نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کے ضمنی امتحانات 2019ء میں کامیابی حاصل کی ہے، بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے تمام پرائیویٹ امیدوار اپنے رجسٹریشن فارم میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی کے ساتھ 17 یا زیادہ گریڈ کے گزیٹڈ افسر سے تصدیق کروانے کے بعد بروزپیر 13جنوری سے بروز جمعہ 14فروری 2020ء تک کراچی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ جمع کرواسکتے ہیں۔طلباء رجسٹریشن فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں رجسٹریشن فیس اور رجسٹریشن فارم کی فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں درج بالا تاریخوں میں لازمی جمع کروائیں گے۔ جو امیدوار مقررہ تاریخوں میں رجسٹریشن فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ17فروری سے 13مارچ 2020ء تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے رجسٹریشن فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد رجسٹریشن فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔