خطرناک حادثے کے بعد شبانہ اعظمی اب کیسی ہیں؟

image

گزشتہ ہفتے فمساز و شاعر جاوید اختر کی زوجہ شبانہ اعظمی جو کہ خود بھی ایک لیجنڈری اداکارہ رہ چکی ہیں، کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ اداکارہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ایم آر آئی سمیت دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔

اداکارہ پنویل میں واقع 'ایم جی ایم' اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جو بعدازاں ڈاکٹرز کی تجویز کے بعد 'دھیر بھائی امبانی اسپتال' شفٹ کر دی گئیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے رپورٹس کو کلئیر کر دیا گیا تاہم علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 'شبانہ اعظمی کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے، اُن کی تمام رپورٹس نارمل آئی ہیں اور خطرے کی اب کوئی بات نہیں البتہ انہیں چند روز اسپتال میں رکھا جائے گا تاکہ ڈاکٹرز کی ٹیم اُن کی بہتر نگہداشت کرسکے'۔

جاوید اختر نے اپنی اہلیہ کی طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ 'حادثے کے بعد شبانہ اعظمی کو کئی گھنٹے تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا۔ انہیں کوئی بھی بڑی اندرونی چوٹ نہیں آئی اور نہ ہی کوئی ہڈی ٹوٹی ہے۔ جبکہ ان کی حالت میں اب بہتری آرہی ہے'۔

واضح رہے اداکارہ شبانہ اعظمی کی گاڑی کو یہ حادثہ پونے اور ممبئی کے درمیان گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس سے ان کی گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.