بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال کی پاکستان آمد،بھرپور مہمان نوازی ملنے پر وزیر اعظم عمران خان کے شکرگزار

لاہور (ویب ڈیسک)بھارتی گلوکار و اداکار روپندر سنگھ گِپی گریوال نے حال ہی میں گوردوارہ ننکا صاحب پر حاضری دی۔گلوکار گِپی گریوال کی جانب سے گوردوارے پر حاضری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جو وائرل ہورہی ہیں۔گِپی گریوال اور ان کے ساتھیوں کا واہگہ بارڈر پر سرکاری حکام نے استقبال کیا۔گِپی گریوال نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے سے پاکستان آنے کا ارادہ کر رہے تھے اور یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی۔بھارتی گلوکار نے اس سفر کو ممکن بنانے کی کوششوں پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے بھی گِپی گریوال کا ٹوئٹر پیغام کے ذریعے استقبال کیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گِپی گریوال اپنے سفر کے دوران حسن ابدال میں گوردوارہ پنجا صاحب کا دورہ بھی کریں گے جب کہ وہ لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس جگہ پر بھی جائیں گے جہاں ان کے آباﺅ اجداد تقسیم سے قبل مقیم تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.