ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید مہلت دے دی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف ) نے پاکستان کو 27 اہداف پر عمل درآمد کے لیے مزید مہلت  دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کے ایشیاء پیسیفک گروپ کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔

ایشیاء پیسیفک گروپ نے پاکستان کو پہلے سے  دیے گئے 27 اہداف پر عمل درآمد کے لیے مزید مہلت  دیتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اہداف پر  31 مارچ تک عمل درآمد کے لیے مزید اقدامات کرے۔

اس ضمن میں حکومت نے وزارت خزانہ، وزارت قانون اور آئی کیپ کو مزید متحرک کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ رئیل اسٹیٹ اور سونے کا کام کرنے والوں  کے لیے قواعد بنائے گا جبکہ  وزارت قانون وکلاء کے لیے بھی قانون سازی کو  بہتر کرے گا۔

اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنس (آئی کیپ )چارٹرڈ اکاؤنٹنس کے لیے قواعد  بنائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو سوالنامہ موصولوزارت مواصلات اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان  کو بھی مزید متحرک کیا جائے گا جبکہ پاکستان پوسٹل انشورنس کو باضابطہ طور پر کمپنی بنایا جائے گا۔

پاکستان پوسٹل انشورنس  کو 70 کروڑ کی انشورنس کمپنی میں  بدل دیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اہداف کے مطابق قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔

قوانین میں ترامیم کے لیے مسودہ قانون پہلے ہی پارلیمنٹ میں موجود ہے، پارلیمنٹ سے قوانین میں ترمیم کے مسودے کی منظوری فروری کے پہلے ہفتے میں  دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو مطمئن کرنے کے لئے پاکستانی اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی تھی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سفارشات پر عملدرآمد ،اقدامات پرمفصل رپورٹ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام پراقدامات شامل ہیں جبکہ پاکستان نے ٹیرر فنانسگ پراقدامات بھی رپورٹ میں شامل کئے تھے۔

جس کے بعد ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ڈیڑھ سو سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا تھا  اور اس کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں سے جڑے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ  بھی کیا گیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.