ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: (26 جنوری 2020) پاکستان میں تعینات ترک سفیر مصطفیٰ یردگل نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ فروری میں ان کے دورے کے حوالے سے انتظامات جاری ہیں۔

پاکستان میں تعینات ترک سفیر مصطفیٰ یردگل نے اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کے حوالے سے انتظامات جاری ہیں۔

ترک سفیر نے بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد مثبت شگون ہے۔ نہ صرف کرکٹ ٹیمیں بلکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔

مصطفیٰ یردگل نے مزید کہا کہ میں پشاور زلمی کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔ انشاءاللہ اس دفعہ کپ پشاور زلمی جیتے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.