ایف بی آر کی دو خواتین افسران کو حکم عدولی پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری

اسلام آباد: (18 فروری 2020) وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کی دو خواتین افسران کو حکم عدولی پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے۔ٹیکس گزار کی شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے خواتین افسران نے ایف ٹی او کا دائرہ کار چیلنج کیا تھا۔

وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے ایف بی آر کی دو خواتین افسران کو ایف ٹی او کی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے، ہدایات کے نفاذ کے مرحلے پر ٹیکس گزار کے خلاف نئی کاروائی شروع کرنے اور ایف ٹی او کے دائرہ کار کو غیر قانونی طور پر چیلنج کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں کہ کیوں نہ حکم عدولی پر انہیں قانون کے تحت سزا دی جائے۔

ایف ٹی او کے شو کاز نوٹس کے مطابق مس غزالہ حمید رازی کمشنر ان لینڈ ریونیو اور مس نساء پراچہ ، اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو زون تھری، آئی ٹی او ٹو ،لاہور، معین شدہ وقت میں ایف ٹی او ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی پابندتھیں۔ تاہم وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایات پر نفاذ کے مرحلے پر اعتراض کرکے ٹیکس گزار کی شکایت کا ازالہ کرنے کی بجائے نئی کاروائی شروع کی گئی اور ایف ٹی او کے دائرہ کار کو چیلنج کرکے توہین کا ارتکاب کیا گیا۔

شو کاز نوٹس کے مطابق ہدایات کے نفاذ کے مرحلے پر ایف ٹی او کے دائرہ کار چیلنج کرنا اس بات کی عکاس ہے کہ مذکورہ افسران ایف ٹی او احکامات ماننے کو تیار نہیں ۔ یہ رویہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مذکورہ افسران مروجہ قوانین کی بجائے اپنے خودساختہ قوانین پر عمل در آمد کرتی ہیں۔

ایف ٹی او نوٹس کے مطابق ٹیکس گزار جوکہ معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،کی شکایات کے حوالے سے ٹیکس انتظامیہ کا ایسا کینہ پرور اور بدنیتی پر مبنی رویہ احکامات پر عمل در آمد کرنے میں رکاوٹ ہے۔۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.