ندا یاسر ایک مشہور ٹی وی ہوسٹ ہیں جو اپنی میزبانی کی وجہ سے پاکستان بھر میں جانی جاتی ہیں۔ ٹی وی اسکرین پر دیکھنے والے سامعین کئی سالوں سے انہیں ٹیلی ویژن پر دیکھتے آرہے ہیں۔
ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ پروڈکشن میں بھی قدم رکھا۔ وہ مداحوں کے ساتھ اپنے اہل خانہ کی تصاویر بھی شئیر کرتی رہتی ہیں جس سے لوگ ان کی خوبصورت فیملی کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔
ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر بیشتر خاندان میں ہونے والی تقریبوں میں ان کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ندا یاسر اور یاسر نواز اپنے بچوں کے ساتھ ہمیشہ چھٹیوں کی سیر پر جاتے ہیں۔
ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر کے بارے میں آپ بہت کم ہی جانتے ہوں گے۔
صلہ یاسر نے مشہور ڈرامہ سیریل چپ رہو میں اداکار سید جبران کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا اور اس ڈرامے میں ان کی کزنز نے بھی صلہ کے ہمراہ اداکاری نبھائی تھی۔ چپ رہو ڈرامہ بھی صلہ کے والد یاسر نواز نے بنایا تھا۔ اس کے علاوہ صلہ یاسر اپنی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔
صلہ کے دو بھائی ہیں ، بڑے بھائی کا نام فرید یاسر جبکہ چھوٹے بھائی کا نام بالاج یاسر ہے۔
صلہ یاسر اکثر اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس میں وہ اپنے گھر والوں سے پیار کا اظہار بھی کرتی ہیں۔
صلہ کے والدین شوبز سے کافی سالوں سے جڑے ہوئے ہیں اور اس بات کے امکانات بھی ہیں کہ بہت جلد ان کی بیٹی صلہ یاسر بھی ڈراموں میں نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ندا یاسر ، یاسر نواز اور ان کی بیٹی صلہ یاسر
کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی وجہ سے وہ تینوں آج کل قرنطینہ میں موجود ہیں۔