پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی ایک انٹرویو کے دوران اپنے والد سے متعلق بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔
اداکارہ نے اپنے متعدد انٹرویوز میں بتایا ہے کہ وہ اپنے والد سے کافی قریب تھیں اور ان کے جانے کے بعد زندگی بہت ویران ہوگئی ہے۔
اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ ابھی بہت کچھ تھا جو مجھے اپنے بابا سے کہنا تھا، ان کے جانے کے بعد ان کی ہر چیز یاد آتی ہے۔ مایا علی کا کہنا تھا کہ میرا کمرہ میرے والد کے کمرے کے بعد آتا تھا، میری ہمت نہیں ہوتی تھی کہ میں ان کے کمرے کی طرف دیکھوں۔ ہم نے اب وہ گھر بھی تبدیل کر لیا ہے۔
اداکارہ مایا علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میری ملاقات میرے بابا سے ہوگی تو میں ان سے کہوں گی کہ آپ بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے، ابھی تو بہت کچھ ہم نے ساتھ دیکھنا تھا، یہ کہتے ہوئے مایا علی جذباتی ہوگئیں اور رو پڑیں۔
مایا علی کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔