یاسمین راشد کا استعفیٰ، پنجاب اسمبلی میں بڑی کارروائی ڈال دی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نون نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  کے استعفی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ نون کی ایم پی اے رخسانہ کوثر کی جانب سے جمع کروائی گئی ، جس کے متن میں ان کاکہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس فراہم نہیں کیا گیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق ملک میں نامناسب حکومتی انتظامات کے باعث ڈاکٹرز استعفی دے رہے ہیں۔ انہوں نے قرارداد میں کہا کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہیں، یہ ایوان ڈاکٹر یاسمین راشد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

39