سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن پابندیاں ختم کردیں، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: (10 اگست 2020) سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن پابندیاں ختم کردیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہفتے کے 6 روز تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ سندھ میں کاروباری اوقات بھی صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گے۔ ہفتے کے روز صوبے میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے تک ہوسکیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینما، تھیٹرز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ بیوٹی پارلرز، جم اور کھیل کے میدانوں پر بھی عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ شائقین کے بغیر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ شادی ہالز اور اسکولز 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔ سیاحتی مقامات پر پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں، جبکہ ٹورازم اور ہوٹلز میں رہائش کی اجازت دے دی گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

110