انہوں نے ایک قسط کے 20 کروڑ روپے لیے ۔۔۔۔۔ بگ باس میں آنے والے اداکاروں نے شو کا حصہ بنے کے کتنے پیسے لیے؟

image

دنیا میں اگر امیر ترین بزنس مین کی بات کی جائے تو سمجھ آتا ہے مگر اگر اب آپ اداکار اور ادکاراؤں کی طرف ایک نظر دوڑائیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ اپنی اداکاری کے عوض کسی شہنشاہ سے کم پیسے نہیں کما لیتے ہیں۔
جی ہاں،،،، آج ہم آپ کو ایسے 5 اداکاروں سے متعلق بتارہے ہیں جو بھاری معاوضے کے عوض مقبول ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے گھر میں رہ کر گئے ہیں۔

سلمان خان:

انڈیا کا مشہور و مقبول ریئلٹی شو ’بگ باس‘ جس کو کئی سیزنز سے بھارتی اداکار سلمان خان ہی ہوسٹ کرتے آرہے ہیں۔ نئے آنے والے سیزن 14 کے لئے بھی سلمان خان کو منتخب کرلیا گیا ہے جس کے لئے ان کے ساتھ اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ طے کیا گیا ہے جو کہ بھارتی 450 کروڑ روپے ( پاکستانی 10 ارب سے زائد) ہے۔ جس کے مطابق فی قسط 20 کروڑ(پاکستانی 45 کروڑ سے زائد) روپے میں ہوسٹ کی جائے گی۔

شوئتہ تواری:

بگ باس سیزن 4 کی ونر شوئتہ تواری نے اس شو میں کام کرنے کے لئے ہر ہفتے 5 لاکھ روپے کا معاوضہ وصول کیا تھا۔ جوکہ پاکستانی کرنسی کے 11 لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے۔

حنا خان:

بھارتی ڈرامہ اسٹار حنا خان نے بگ باس میں ایک ہفتے میں 15 لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔ جوکہ پاکستانی کرنسی کے چونتیس لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے۔

وینا ملک:

پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے انڈین ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 4 میں کام کرنے کے لئے ایک ہفتے میں دو لاکھ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔ جوکہ پاکستانی کرنسی کے ساڑھے چار لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے۔

ڈولی بندرا:

سیزن 4 میں سب سے زیادہ دم دار اور جوشیلی اداکارہ ڈولی بندہ نے بھی ایک ہفتے کے دو لاکھ روپے جوکہ پاکستانی کرنسی کے ساڑھے چار لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے وصول کیے تھے بگ باس کے گھر میں رہنے کے لئے۔

About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.