بچوں میں تو اِن کی جان بستی ہے ۔۔۔ پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے اَپنے بچوں کی سالگرہ پر لاکھوں خرچ کیے اور اس دن کو دھوم دھام سے منایا

image

سالگرہ کا دن چاہے وہ کسی کا بھی ہو، ہمیشہ سب کے لئے ایک یادگار دن ہوتا ہے جہاں تمام لوگ آپ کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور تحفے تحائف دیتے ہیں۔ سالگرہ کے دن کو مزید یادگار بنانے کے لئے پورے خاندان کی آمد ہوتی ہے اور پھر بھرپور انداز سے جشن کا سماں کا باندھا جاتا ہے۔ غبارے ،لائیٹنگ، کیک ،موم بتیاں ، سالگرہ کی ٹوپی اور تحائف بچوں کے لئے اُن کی سالگرہ کے موقعے پر چار چاند لگا دیتی ہیں کیونکہ وہ دن سال کا سب سے اہم دن ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹی وی شوبز ستاروں کے بچوں کے برتھ ڈے سیلیبریشن کی تصاویر تو اکثر دیکھی جاتی ہی ہیں لیکن آپ نے کبھی کرکٹ اسٹارز کے بچوں کے سالگرہ کا اہتمام شاید ہی دیکھا ہوگا۔

آج ہم جانیں گے کہ پاکستانی ٹی کے وہ کونسے کرکٹرز ہیں جو اپنے دل کے ٹکڑوں کی خوشیاں بہت دھوم دھام سے مناتے ہیں۔

1- احمد شہزاد کے بیٹے علی

پاکستان کرکٹ کا بڑا نام احمد شہزاد جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ احمد شہزاد بنیادی طور پر پشتون گھرانے سے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد آج کل کرکٹ ٹیم کا حصہ تو نہیں ہیں لیکن اِن دنوں اپنا وقت فیملی کے ہمراہ گزار رہے ہیں۔ ان کے بیٹے کا نام علی ہے جس کی پہلی سالگرہ کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا تھا۔ احمد شہزاد کی جانب سے سالگرہ کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد کی گئی تھی جس میں کئی بڑے شوبزستاروں نے بھی خصوصی شرکت کی تھی۔

2- شعیب ملک کے صاحبزادے اِذہان ملک

شعیب ملک بھی اپنے بیٹے سے بہت محبت کرتے ہیں اور کیوںکہ اُن کے ننھے صاحبزادے اِذہان ملک ثانیہ مرزا کے ساتھ بھارت یا دبئی میں رہتے ہیں اس لئے شعیب ملک اپنے بیٹے کو بے حد یاد کرتے ہیں۔ مگر جب باپ اور بیٹا ایک ساتھ ہوتے ہیں تو اپنے ہر وقت کو یادگار بنا دیتے ہیں۔ کرکٹر شعیب ملک نے بھی اپنے اِذہان ملک کی پہلی سالگرہ کا جشن نہایت خوبصورتی کے ساتھ منایا تھا۔

3- محمد عامر کی بیٹی زویا کا جنم دن

پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی اپنی بیٹی زویا کا برتھ ڈے دیگر کرکٹرز کی طرح شانداز طریقے سے منایا۔ محمد عامر کرکٹ کے علاوہ اپنی فیملی کو بہت بھی زیادہ وقت دیتے ہیں اور انہوں نے یہ ثابت کردیا کہ وہ اسپورٹس مین پونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے والد بھی ہیں۔ ڈھائی ماہ قبل محمد عامر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام منسا ہے۔

4- محمد حفیظ کی صاحبزادی امل

آج 13 اکتوبر قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بیٹی امل کی سالگرہ ہے اور اُن سے محمد حفیظ نے مبارکباد دیتے ہوئے اپنی بےحد محبت کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پروفیسر محمد حفیظ نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ سالگرہ مبارک ہو میری شہزادی امل۔ اس وقت محمد حفیظ قومی ٹی20 کپ کھیلنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا کہ وہ جلد مل کر ایک ساتھ سالگرہ منائیں گے۔ اس سے قبل محمد حفیظ اپنے بچوں کا جنم دن بھرپور انداز میں سیلیبریٹ کرچکے ہیں۔

5- سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے سے محبت بے مثال ہے۔ سوشل میڈیا پر وہ اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ خوبصورت تصاویر اورویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ سرفراز احمد کے بیٹے کی عمر 3 سال ہے اور وہ بھی اپنے ننھے صاحبزادے کی سالگرہ بھی بہت ہی بہتر انداز سے مناتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.