کرکٹ کے ساتھ ساتھ درس اِسلام دینا بھی شروع کردیا تھا ۔۔۔ پاکستان کے وہ 5 کھلاڑی جو دینی تبلیغ میں بھی اپنا وقت گزارتے ہیں

image

خُدا نے انسان کو اس دنیا میں اپنی بندگی کے لئے بھیجا ہے، دنیا میں آکر اگرچہ انسان مختلف قسم کے پیشوں سے وابستہ ہو جاتا ہے تاکہ اپنی روزمرہ کی ضروریات کی تکمیل ہو سکے۔ مگر کچھ ہدایت یافتہ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دین کو سمجھتے ہیں اور اس سے دور نہیں ہوتے، وہ دنیا کے کاموں کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کا بھی سامان کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو 5 ایسے ہی کچھ مشہور کرکٹرز کے بارے میں بتائيں گے جنہوں نے دنیاوی کاموں کے ساتھ تبلیغ کی راہ بھی اِختیار کی۔

1: انضمام الحق

اِنضمام الحق جب پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی پر فائز ہوئے اس موقع پر انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ درس اسلام دینا بھی شروع کیا اور یہ سلسلہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جاری ہے اور انہوں نے باقاعدہ تبلیغ اسلام کے لیے وقت صرف کرنا جاری رکھا۔

2: محمد یوسف

یوسف یوحنا کے نام سے کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے مذہب کے اعتبار سے عیسائی تھے مگر انضمام الحق اور دوسرے کھلاڑیوں کی تبلیغ کے سبب انہوں نے نہ صرف دینِ اِسلام کی راہ اپنائی ساتھ ہی اپنے وقت کو بھی تبلیغ میں صرف کرنا شروع کر دیا۔

3: سعید انور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر بیٹسمین سعید انور اپنی بیٹی کے دنیا سے جانے کے سبب مذہب کی جانب متوجہ ہوئے اور اس کے بعد انہوں نے اپنے وقت کو باقاعدگی سے تبلیغ کے لئے دینا شروع کر دیا اور اب ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ باقاعدگی سے وقت کو اس نیک کام میں صرف کرتے ہیں۔

4: شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا تعلق کرکٹ کے ساتھ ساتھ تبلیغی جماعت کے لوگوں کے ساتھ بھی ہے اور وہ باقاعدگی سے اپنا وقت کرکٹ ، سوشل ورک کے ساتھ ساتھ تبلیغ اسلام میں بھی صرف کرتے ہیں اور باقی لوگوں کو بھی دین کے لیے وقت نکالنے کی تلقین کرتے ہیں۔

5: مشتاق احمد

معروف لیگ اسپنر اور پاکستان ٹیم کے بالنگ کوچ مشتاق احمد نے بھی اپنی فیلڈ کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تبلیغ کے لئے بھی اپنی خدمات پیش کی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.