یہ انجینئیر بھی ہیں ۔۔۔ دنیائے کرکٹ کے 5 عظیم کھلاڑی جو کرکٹ میں آںے سے پہلے معیاری تعلیم حاصل کرچکے ہیں

image

دنیا کے تمام مذاہب میں تعلیم کو اولین ترجیح دی گئی ہے جس کی بنیاد پر آپ ایک کامیاب انسان کہلائے جاتے ہیں۔ تعلیم یافتہ اَفراد ہر شعبے میں موجود ہوتے ہیں اسی طرح کرکٹ کی دنیا میں بھی چند مایہ ناز کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے کرکٹ میں آنے سے قبل اچھی تعلیم حاصل کی۔

آج ہم ان 6 کرکٹرز کے بارے میں جانیں گے جو کرکٹ میں آںے سے قبل اچھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرچکے ہیں جو شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

1- روی چندرن ایشون

ِ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مشہور اسپنر روی چندرن ایشون کا شمار دنیا کے بہترین باؤلرز میں ہوتا ہے۔ یہ سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈراوڈ کے بعد بھارت کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے آئی سی سی کرکٹ آف دی ائیر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ روی چندرن کا تعلق بھارتی شہر چنائی سے ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ اسکول کے دنوں میں ایک اچھے طالب علم بھی تھے۔ بھارتی مایہ ناز باؤلر روی چندرن ایشون نے ایس ایس این کالج آف انجینئرنگ سے اِنفارمیشن ٹیکنالوجی میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔ تاہم انہوں نے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کو ترجیح دی۔

2- مصباح الحق

میانوالی سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان مصباح الحق ایک باصلاحیت کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے تعلیم یافتہ کھلاڑی بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم میانوالی سے حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے فیصل آباد چلے گئے۔ مصباح الحق نے جی سی یونیورسٹی سے بی ایس ای کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ مصباح الحق کو کیپٹن کول بھی کہا جاتا ہے اور واضح رہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے کئی ریکارڈز قائم کرچکے ہیں۔

3- انیل کمبلے

بھارتی لیجنڈری باؤلر انیل کمبلے کا شمار اپنے دور کے شاندار باؤلرز میں ہوتا ہے۔ یہ کہنا درست ہوگا کہ معروف آسٹریلین اسپنر شین وارن کے بعد انیل کمبلے بہترین لیگ اسپنر کا درجہ رکھتے ہیں۔ انیل کمبلے بھی پڑھے لکھے کھلاڑیوں میں شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم بھارتی شہر بینگلور کے انگریزی میڈیم اسکول سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے میکینیکل انجینئرنگ کا انتخاب کیا جو ان کا خواب تھا۔

4- رمیز راجہ

کچھ لوگوں کی تعلیم کا اندازہ ان کی گفتگو دیکھ کر ہی ہوجاتا ہے۔ ایسی ہی ایک شخصیت رمیز راجہ بھی ہیں جن کی اسٹائلش کمنٹری کے سب مداح ہیں۔ رمیز راجہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بلے باز اور سابق کپتان رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم لاہور کے ایچیسن کالج‎ سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں سے اُنہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔ اور سب سے اہم ترین بات یہ ہے کہ ان کی تعلیم کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ فراہم کیا گیا۔

5- عمران خان

پاکستان کے سابق کامیاب ترین کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں۔ عمران خان کی پیدائش لاہور میں اونچے درمیانے طبقے کے نیازی پشتون خاندان میں ہوئی، ان کے والد انجینئر اکرام اللہ خان نیازی تھے، عمران خان نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور پھر رائل گرائمر اسکول ویلسٹڑ انگلینڈ اور بعد میں کیبل کالج آکسفورڈ سے حاصل کی۔ آکسفورڈ سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے سنہ 1976ء میں پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.