اداکارہ منال خان ہر وقت یہ لاکٹ کیوں پہنے رکھتی ہیں؟

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مایاناز اداکارہ منال خان کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ لائم لائٹ میں کیسے رہنا ہے، یہ ان سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا۔

گزشتہ ہفتہ انہوں نے کچھ خاص دوستوں کے ساتھ شاندار سالگرہ منائی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔ منال خان اب تک کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں 'کی جانا میں کون' ، 'حسد' ، 'جلن' اور 'نند' سرِفہرست ہیں۔

پاکستان میں آج کل سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں میں حسد اور جلن شامل ہیں جبکہ مداح منال خان کی اداکاری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔ منال خان کو فیشن کوئین کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ان کا ڈریسنگ سینس اور فیشن سینس دونوں ہی بہترین ہیں۔

تاہم آج ہم آپ کو ان کے بارے میں کچھ دلچسپ بات بتانے والے ہیں۔

آپ نے غور کیا ہوگا کہ اداکارہ منال خان اکثر ڈراموں میں پرل کا چھوٹا سا موتی والا لاکٹ پہنے رکھتی ہیں، ناصرف ڈراموں بلکہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی جو تصاویر یہ انسٹاگرام پر شئیر کرتی ہیں اس میں بھی انہوں نے یہ ہی لاکٹ پہنے رکھا ہوتا ہے۔

یوں تو اداکارہ نے کبھی اس کی وجہ نہیں بتائی لیکن کچھ اندازوں اور ان کے مداحوں کے مطابق اداکارہ کو لاکٹ پہننا بے حد پسند ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ یہ اسٹائل سِمبل ہونے کے ساتھ ساتھ گریس فل لگتا ہے۔

ناصرف یہ پرل والا لاکٹ بلکہ اداکارہ نے متعدد ڈراموں میں مختلف لاکٹ پہنے۔ ڈرامہ حسد میں منال نے اللہ والا لاکٹ پہنا جبکہ یہ ہی وہ گھر میں بھی پہنے رکھتی تھیں۔

٭ آپ کے خیال میں مِنال یہ لاکٹ کیوں پہنتی ہیں؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.