پاکستان کے نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری کی اپنے والد کے ساتھ ایک جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جس میں باپ اور بیٹے کے درمیان محبت بھرا لمحہ دیکھنے کو ملا۔
یہ خوبصورت منظر ثمر جعفری کے پہلے سولو کنسرٹ کے اختتام پر سامنے آیا، جب ان کے والد بیٹے کی کامیابی کی خوشی میں ان سے ملنے پہنچے۔
وائرل ویڈیو میں ثمر کے والد بڑے پیار سے کہتے ہیں، "ایک سیلفی میرے ساتھ بھی لے لو"، اور پھر اپنے بیٹے کو گلے لگا لیتے ہیں۔ والد کے اس بے ساختہ انداز نے اس ملاقات کو مزید یادگار بنا دیا۔
ثمر جعفری کے لیے یہ کنسرٹ ان کے موسیقی کے سفر کا ایک اہم موقع تھا، لیکن اس کامیابی کے بعد والد کے ساتھ گزارا گیا مختصر لمحہ بھی سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کر رہا ہے۔
ویڈیو میں باپ اور بیٹے کی محبت اور اپنائیت کا انداز مداحوں کو متاثر کر رہا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اولاد کی کامیابی والدین کے لیے بھی کتنی بڑی خوشی ہوتی ہے۔