یونیورسٹی میں حریم فاروق کے ساتھ ڈانس کرنا فیصل قریشی کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر تنقید شروع

image

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق اپنی نئی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کی تشہیر کے دوران یونیورسٹی میں ڈانس کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ دونوں فنکاروں کی پرفارمنس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے انداز اور تعلیمی ادارے میں منعقدہ تقریب پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

فیصل قریشی اور حریم فاروق ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 16 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اسی سلسلے میں دونوں نے حال ہی میں ایک یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں طلبہ کے سامنے پنجابی گانے پر رقص بھی کیا۔

تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بعض صارفین نے فیصل قریشی کی عمر اور ان کے ڈانس پر طنزیہ تبصرے شروع کر دیے۔ ایک صارف نے رائے دی کہ اداکار کو اپنی عمر کے مطابق انداز اختیار کرنا چاہیے، جبکہ دیگر نے تعلیمی ادارے میں فلم کی تشہیر کے لیے ایسی سرگرمی کے انعقاد کو نامناسب قرار دیا۔

دوسری جانب یہ پرفارمنس فلم کی تشہیری سرگرمی کا حصہ تھی، جس کا مقصد نوجوان شائقین تک پہنچنا اور نئی فلم کے لیے دلچسپی پیدا کرنا تھا۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر فنکاروں کی تشہیری سرگرمیوں اور تعلیمی اداروں میں تفریحی پروگراموں کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US