ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیز کو رواں ماہ امتحانات لینے سے کیوں روک دیا گیا؟

image

وزارتِ قومی صحت سروسز نے ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیز کو امتحانات لینے سے روک دیا، طلبہ کو تیاری کے لئے مزید کچھ ہفتے میسر۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ قومی صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے بتایا ہے کہ قومی صحت سروسز کے سیکریٹری عامر اشرف خواجہ کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہےکہ طب کے شعبے کے امتحانات یکم فروری کے بعد کروائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چند یونیورسٹیز نے رواں ماہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا تھا اور طلبا کے متعدد سوالات اور پریشانی کے باوجود وہ یہ دعوٰی کر رہے تھے کہ امتحانات اعلان شدہ تاریخوں پر ہی کرائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 'گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ہمیں ہزاروں کالز موصول ہوئیں اور طلبہ نے شکایات کیں کے کلاسز نہ ہونے کے باوجود امتحانات لینا طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے اور چند یونیورسٹیز نے رواں ماہ کے آخر تک بند ہونے کے باوجود امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'متعدد میڈیکل طلبا مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں بھی اسی طرح ترقی دی جائے جس طرح پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلبا کو ترقی دی گئی تھی یا امتحانات بعد میں لیے جائیں تاہم اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ پیشہ ورانہ ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو بغیر امتحانات کے ترقی نہیں دی جاسکتی'۔

تاہم اجلاس میں طلبہ کے مطالبات اور شکایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات رواں ماہ کے بجائے اگلے ماہ ہوں گے اور یونیورسٹیز کو فروری میں امتحانات لینے کا پابند بنایا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ساجد شاہ نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے طلبہ کو امتحانات کی تیاری کے لیے کچھ اور ہفتے ملیں گے۔

خیال رہے گزشتہ روز ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگان موجود تھے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.