آخر انہوں نے کورونا ویکسین لگوا ہی لی۔۔۔ کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کون ہیں؟

image

کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ کورونا ویکسین لگوا لے یا خود کو اس سے محفوظ بنا لے۔ کچھ ایسا ہی ہمارے پاکستانی اداکار بھی چاہتے ہیں ۔ کیونکہ صحت سب سے بڑھ کر ہے۔ پاکستان کی ایک اداکارہ جو کہ امریکہ میں مقیم ہیں انہوں نے اداکاراؤں میں سب سے پہلے کورونا ویکسین لگوا کر خود کو کووڈ 19 سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے،۔

اداکارہ ریما نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں، اور انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ آخر کار میں نے کووڈ 19 کی ویکسین لگوا لی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریما نے ہلکی سی چیخ ماری مگر ویکسین لگوانے کے بعد یہ اچھا محسوس کر رہی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو کو اب تک 14 ہزار سے زائد مداح لائک کرچکے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.